اپنی شادی سے متعلق افواہوں کو علی سیٹھی نے جھوٹ قرار دیدیا

اپنی شادی سے متعلق افواہوں کو علی سیٹھی نے جھوٹ قرار دیدیا
لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے ہر دل عزیز گلوکارعلی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آرہیں تھیں کہ گلوکارعلی سیٹھی نے اپنے ایک دوست سلمان طور سے شادی کر لی ہے اسی وجہ سے گلوکار ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی کررہے تھے۔ اب علی سیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹا گرام پر سٹوری کے ذریعے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔اپنی انسٹا گرام سٹوری میں وضاحت پیش کی کہ میں نے شادی نہیں کی، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس کی پھیلائی گئی ہے ۔ گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی سٹوری میں مزید لکھا ہے کہ میرے متعلق یہ افواہ پھیلانے والوں کو میرے نئے گانے کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ علی سیٹھی پاکستان کے نامور گلوکار ہیں جن کے متعدد گانے پاکستان سمیت بھارت اور دیگر ممالک میں سپر ہٹ ہوئے۔ علی سیٹھی اور شے گل کا فروری 2022 میں ریلیز ہونے والا کوک سٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا اور اس نے کئی ریکارڈز بھی توڑ ڈالے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔