بانی پی ٹی آئی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں اہم پیش رفت

بانی پی ٹی آئی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں اہم پیش رفت

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نےبانی پی ٹی آئی کا بارہ مقدمات میں فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت   میں   بانی پی ٹی آئی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے بارہ مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی۔

پولیس  نے بانی پی ٹی آئی کا بارہ مقدمات میں فرانزک کرانے کا فیصلہ  کیا ہے۔تفتیشی افسران نے فرانزک کے لیے درخواست اے ٹی سی لاہور میں دائر کردی ۔

تفتیشی افسران نے موقف اختیار کیا کہ   بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ کروانا ہے۔اس پر جج اے ٹی سی نے کہا کہ  میں ان درخواستوں پر سماعت نہیں کرسکتا۔

جج اے ٹی سی  کی تفتیشی افسران سے کہا کہ  آپ کو مشورہ ہے آپ سپریم کورٹ چلے جائیں۔ایڈمن جج ستمبر میں آئیں گے یا پھر تب درخواستیں دائر کردینا۔

بعد ازاں   تفتیشی افسران عدالت سے واپس لوٹ گئے۔

Watch Live Public News