سابق کپتان کے 485 انٹرنیشنل میچز میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 12027 ہوگئے ہیں۔ شعیب ملک نے 2006 میں برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کیلئے T20 ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد اب تک وہ پاکستان ٹیم کیلئے 124 میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 2435 رنز بنائے اور 28 وکٹیں حاصل کیں۔12000 T20 runs for Shoaib Malik - A major milestone!
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) December 12, 2022
The veteran is only the second batsman to reach the landmark after Chris Gayle!#LPL2022 #Cricket pic.twitter.com/sXqMagKgQC
لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ T20 میں 12 ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز کی نمائندگی کی اور کولمبو سٹارز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 35 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا ۔ آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 فارمیٹ میں مجموعی طور پر 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں جب کہ T20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویسٹ انڈین بیٹر کرس گیل پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔