روس کا اسرائیل فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

روس کا اسرائیل فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ
روس نے اسرائیل فلسطین تنازعہ کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کا دیرپا حل تلاش کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کریں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روسی سینیٹرز کو بتایا کہ "اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے اور منصفانہ طریقے سے حل کرنے کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہے۔" لاوروف نے کہا کہ "فلسطینی عوام کے ساتھ مسلسل ناانصافی، جن سے فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا، انتہا پسندانہ جذبات کو ہوا دیتا ہے"۔ واضح رہے کہ روس نے متعدد بار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ، یہ چین، فرانس، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے ایک ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔