خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے بلا سود قرضے دیں گے ، بلاول بھٹو

خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے بلا سود قرضے دیں گے ، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑاہونے کےلیے بلاسود قرضے دیں گے۔ ہر صوبے اور ضلع میں خواتین کےلیے بینک کھولیں گے۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد میں خواتین کا ہمیشہ صف اول کا کردار رہا ہے، پیپلز پارٹی پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو خواتین آگے آئیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں خواتین شعبے نے مثالی کام کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں کہ ہر شعبے میں خواتین کا کردار ویسا ہی ہو جیسا مرد کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی جدوجہد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت کامیابیاں ملیں، خواتین کےلیے زندگی کے ہر شعبے میں مساوی مواقع چاہتے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی بدولت خواتین بڑے عہدوں پر پہنچیں، معاشی، سماجی اور سیاسی میدان میں خواتین کو مواقع دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی محنت کی بدولت پیپلز پارٹی 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام انقلابی منصوبہ تھا، اس میں اضافہ کریں گے۔ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کےلیے بلاسود قرضے دیں گے۔ ہر صوبے اور ضلع میں خواتین کےلیے بینک کھولیں گے۔ پی پی چیئرمین نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ خواتین کو بھی تعلیم یافتہ اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی بعض لوگ خواتین کو آگے بڑھنے نہیں دینا چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی کی معشیت تب تک اچھی نہیں ہوسکتی جب تک اس میں خواتین کا کردار نہ ہو۔ مرد و خواتین شانہ بشانہ کام کریں تو ملک ترقی کرسکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔