بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر پر متنازع فیصلہ، ترکیہ بھی میدان میں آ گیا

بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر پر متنازع فیصلہ، ترکیہ بھی میدان میں آ گیا
بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر متنازع فیصلے پر ترکیہ بھی میدان میں آ گیا۔ پاکستان میں ترکیہ سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر موقف جاری کر دیا ، ترکیہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ترجمان ترکیہ سفارت خانہ نے کہا ہے کہ ترکیہ کو بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر تحفظات ہیں،اس فیصلے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے ذمہ دار بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کےخاتمے کو برقرار رکھا گیا۔ ترجمان ترکیہ سفارت خانہ کے مطابق یہ فیصلہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف مختلف پیٹیشنوں پر دیا گیا، ترکیہ اس طویل المدت، منجمد تنازعہ پر اپنے موقف کی تجدید کرتا ہے، اس موقف کے تحت دونوں ممالک کے درمیان وجہ نزاع کو اقوام متحدہ کے فیصلوں، عالمی قوانین اور مذاکرات کے ذریعہ بلا تاخیرحل کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔