بھارتی فوج قومی فوج کے بجائے ہندو سینا بن گئی 

بھارتی فوج قومی فوج کے بجائے ہندو سینا بن گئی 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:بھارت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے بھی ہندوتوا کی زبان بولنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں بھارتی آرمی چیف کو دیومالائی مہا بھارت کی جنگوں کی یاد ستانے لگی۔ بھارتی آرمی چیف لڑاکا طیاروں ،ٹینکوں اور سپیس ویپنز کے دور میں رہتے ہوئے بھی مہا بھارت کی فکشن سے متاثرہ جنگی حکمت عملی سے متاثر ہو گئے۔

 ناکارہ تیجس اور کھٹارہ ارجن ٹینک بنانے والی بھارتی فوج مہا بھارت، وید  پرانا اور ارتھ شاستر جیسے قدیم صحیفوں کی افسانوی دنیا میں جانے کو تیار ہے۔ مودی سرکار نے بھارت کو مکمل طور پر ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کے لیے گزشتہ برس پراجیکٹ "ادھ بھوو" کا اغاآز کیا تھا ۔ 

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے مودی سرکار کی چاپلوسی میں پراجیکٹ ادھ بھوو کے گن گانے لگے۔ 

جنرل پانڈے نے کہا کہ بھارتی فوج مہا بھارت کی افسانوی دنیا میں لڑی جانے والی جنگوں کی حکمت عملی سے دور جدید میں مستفید ہونے کی خواہاں ہے، بھارتی فوج نے مہا بھارت میں جنگوں کی حکمت عملی کو سٹریٹیجک پالیسی کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔ 

  بھارتی آرمی چیف کے مطابق مہا بھارت کے ساتھ موریہ، گپتا اور مراٹھا ادوار سے حاصل ہونے والے سبق بھارت کی عسکری دانش کا حصہ ہیں۔ 

بھارتی آرمی چیف تھنک ٹینک سے خطاب میں برصغیر کی تاریخ سے ہزار سالہ مسلم دور حکومت گول کر گئے اس کے ساتھ علاءالدین خلجی، فیروز شاہ تغلق،ظہیر الدین بابر اور ٹیپو سلطان جیسے مسلم حکمرانوں کو بھول گئے۔ 

 پروجیکٹ ادھ بھوو کے تحت بھارتی فوج وید، پرانا، اپ نشد اور ارتھ شاستر سے حاصل ہونے والے علم پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ ہندوتوا ماہرین کے مطابق بھارت طویل عرصے سے مغربی عسکری نظریات اور ڈاکٹرائن کے تحت کام کر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنی تاریخ کے مطابق سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھے۔ 

 بھارتی ماہرین بھارتی فوج کے نزدیک چانکیہ کوٹلیہ کی ارتھ شاستر آج بھی قابل تقلید ہے ۔ 

خیال رہے کہ بھارتی بحریہ نے بھی 2 سال پہلے اپنے پرچم کو ہندو توا کے رنگ میں رنگا تھا۔ 

 بھارتی بحریہ نے بظاہر نو آبادیاتی دور کی نشانیاں مٹائی لیکن مسلم دشمنی کے لیے بدنام شیوا جی مرہٹہ کی شاہی انگوٹھی سے متاثرہ ڈیزائن کو پرچم کا حصہ بنایا ۔

 بھارتی وزارت دفاع برطانوی دور میں رکھے گئے کنٹونمنٹس اور ملٹری سٹیشن کے نام بھی دیو مالائی ہندو دیوی دیوتاؤں اور ہندو ہیروز پر رکھنے کی مہم چلا رہی ہے۔

Watch Live Public News