(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی جانب سے ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی ہوگی ، آج سے صرف حج ویزے کے حامل افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔
سعودی وزارت داخلہ نے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طورپر وہاں سے نکل جائیں۔