کراچی (پبلک نیوزز) سندھ سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے سینٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن اور فاروق ایچ نائیک نے کا غذات نامزدگی جمع کروائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن اور فاروق ایچ نائیک نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔ تاج حیدر، پلوشہ خان، جام مہتاب ڈاہر اور دوست علی جیسر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے، امیدوار اب 15 فروری تک کاغذات جمع کروا سکیں گے۔
کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی۔ 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا۔