شیخوپورہ (پبلک نیوز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں مریضوں کے لیے بنائے گئے پرائیویٹ 8 رومز کو تالے لگا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق شیخوپوپرہ پرائیویٹ رومز میں لگے بیڈز پر عملے میں سے چند افراد حاضری لگا کر مبینہ طور پر رات بھر آرام کرتے ہیں۔ اس حوالے سے جب ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) سے جب مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔
اس حوالے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان پرائیوٹ رومز کو سٹور رومز بنا کر ہسپتال کی ادویات اور ریکارڈ چھپانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہپستال انتظامیہ کی نا اہلی پر ڈپٹی کمشنر اصفر جوئیہ فوری نوٹس لیں اور زمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیں۔