حزب اقتدار کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مختلف پارٹی رہنماؤں کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد عبدالقادر کی بجائے ظہور آغا کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذاتِ نامزدگی کے سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی تجویز اور تائید کنندہ ہیں۔پاکستان میں موجود دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کا وکوئی سراغ نہ مل سکا۔پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کا حصہ رہنے والے کئی بڑے نام سینیٹ الیکشن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ راجہ ظفر الحق، سراج الحق اور رحمان ملک کی اب بطور سینیٹر واپسی نہیں ہو گی۔پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا سامنا، سیریز ایک ایک کے حساب سے برابر ہو گئی۔