نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے، قیادت کا اظہار تعزیت

نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے، قیادت کا اظہار تعزیت
کیپشن: Newly elected Member of Sindh Assembly Abdul Aziz Junejo passed away, leadership expressed condolences

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔ وہ پی ایس 80 خیر پور ناتھن شاہ سے منتخب ہوئے تھے اور گزشتہ 2 ماہ سے کراچی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق عبدالعزیز جونیجو کینسر میں مبتلا تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی جونیجو کے سسر بھی تھے۔

عبدالعزیز جونیجو کے انتقال پر پی پی قیادت کا اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے پی پی ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عبدالعزیز جونیجو ہر مشکل گھڑی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ کھڑے رہے۔ پیپلز پارٹی کے لئے مرحوم عبدالعزیز جونیجو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

Watch Live Public News