دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم، نایاب مگرمچھ کی زندگی خطرے میں

دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم، نایاب مگرمچھ کی زندگی خطرے میں
کیپشن: Low water level in Sutlej river, life of rare crocodile in danger

ویب ڈیسک: دریائے ستلج میں پانی کی سطح کم ہونے سے نایاب مگرمچھ کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔ سیلاب کے دوران دیکھے گئے نایاب نسل کے مگرمچھ زمینی سطح پر پھر دکھائی دینے لگے۔

پاکستان میں مگرمچھ کی ناپید ہونے والی یہ نسل گزشتہ سال دریائے ستلج میں سیلاب کے دوران سرحدی علاقے میں دیکھی گئی تھی۔ نواحی سرحدی علاقے میں ایک دفعہ پھر پانی کم ہونے کی وجہ سے نایاب مگرمچھ باہر دیکھائی دے رہا ہے۔

مقامی افراد نے نایاب نسل کے مگرمچھ کی ویڈیو بھی بنائی۔ لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اس نسل کو بچانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔