اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاف کردوں گا، عمران خان

02:24 PM, 13 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاف کردوں گا، اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھی معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مجھ پر گولیاں چلانے والوں کو بھی معاف کرنے کو تیار ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کورونا اور پولیو ویکسینیشن کے دوران آرمی کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور فوج نے کورونا اور پولیو ویکسینیشن کے لیے قابل قدر کام کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک گڑھے میں گر چکا ہے اور جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا تاہم اسٹیبلشمنٹ کی سمت کا تعین کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کا کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پنجاب کی خواتین اراکین اتنا اچھا پرفارم کریں گی اور پنجاب میں ہماری خواتین کو غیر معمولی لالچ دی گئی مگرانہوں نے سب کچھ ٹھکرا دیا۔ ملکی خزانہ کو لوٹنے والوں کے علاوہ سب سے مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی ڈٹ گیا، میں چودھری پرویزالہٰی کی بھی قدر کرتا ہوں۔ چودھری پرویز الہٰی نے لالچ کے ہر حربے کو ٹھکرا دیا جبکہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی پر کیسز بنانے کے لیے ڈرایا بھی گیا، مونس الہٰی بہت سمجھدار نوجوان ہے۔
مزیدخبریں