ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں جوڈیشل الاؤنس میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے چودھری پرویزالہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مئی تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں سابق وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر حسین بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔
ملزم محمد خان بھٹی کو عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مئی تک توسیع کردی۔
اینٹی کرپشن حکام نے ملزم محمد خان بھٹی کے خلاف چالان جمع کروا رکھا ہے۔