آفتاب اقبال مختلف چینلز سے کتنی تنخواہ لیتے رہے؟

آفتاب اقبال مختلف چینلز سے کتنی تنخواہ لیتے رہے؟
کیپشن: Aftab Iqbal's Channels Salaries
سورس: Youtube

(ویب ڈیسک)نامور ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کا شمار ملک  کے بہترین صحافیوں میں ہوتا ہے، وہ مختلف نجی نیوز چینلز پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ان چینلز سے ماہانہ کتنی تنخواہ لیتے رہے؟ اس حوالے سے انہوں نے خود ہی بتاتے سب کو چونکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آفتاب اقبال کا طویل اور شاندار کیرئیر ہے۔ انہوں نے بیک ٹو بیک شوز کیے ہیں جو ٹیلی ویژن پر بہت اچھے ثابت ہوئے اور وہ منفرد کامیڈی انقلاب لانے میں کامیاب رہے۔ وہ ایک کالم نگار بھی ہیں، ان کے چاہنے والے حیرت زدہ ہیں کہ وہ کروڑوں روپے ماہانہ تنخواہ لیتے رہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق اہم حقائق بتائے،نجی چینل دنیا نیوز میں اپنےمشہور پروگرام’ حسب حال ‘ کے بارے بتایا کہ وہ شروع میں ماہانہ 5 لاکھ لیتے رہے، جب اس پروگرام کو چھوڑا تب ماہانہ تنخواہ  15 لاکھ مل رہی تھی، اُس کے بعد نجی نیوز چینل جیو میں چلا گیا جہاں سٹارٹنگ 15 لاکھ سے ہوئی، جیو اُس وقت چھوڑا جب تنخواہ 85 لاکھ ہوگئی، اس کے بعد نجی نیوز چینل ایکسپریس کو جوائن کیا، اس چینل میں مجھے 75 لاکھ کی آفر ہوئی جس میں سے 70 لاکھ شو ’ خبردار‘ کے تھے اور 5 لاکھ کالم آفتابیاں کا۔

نامور ٹی وی میزبان آفتاب اقبال نے بتایا کہ ایک سال بعد اس کو 1 کروڑ کردیا گیا، اس کے بعد سوا کروڑ ہوگیا کیونکہ ٹیکسز سب چینل کے ذمہ تھے،  جب اس چینل کو چھوڑا تب وہ 1 کروڑ 25 لاکھ ماہانہ لے رہے تھے۔

آفتاب اقبال نے راز کی بات بتاتے کہا کہ ایک دن نواز شریف نے ان سےسوال کیا تھا کہ آپ ماہانہ کتنے پیسے لیتے ہیں؟ جواب میں ان کو کہا آپ اندازہ لگائیں تو انہوں نے کہا 50 ہوگا جو کہ بہت زیادہ ہے، اس پر نواز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا میاں صاحب اس سے بھی زیادہ ہیں۔

Watch Live Public News