ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ گرفتار

ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ گرفتار
کیپشن: ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ گرفتار

ویب ڈیسک: پولیس کی جانب سے ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد اقبال بٹ کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسد اقبال بٹ کو ایف بی ایریا میں گھر سے حراست میں لیا گیا۔ کہا گیا ہے کہ گلبرگ پولیس نے چیئرمین ایچ آر سی پی کو حراست میں لیا۔ جہاں سے انہیں تھانے منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ایچ آر سی پی اسد بٹ کو تفتیش کیلئے گلبرگ تھانے لایا گیا۔ تفتیش کے بعد اسد بٹ کو گھر جانے دیا۔

پولیس حکام نے واضح کیا کہ اسد بٹ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News