ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت متعدد اضلاے کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی 

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت متعدد اضلاے کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی 
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) دانش منیر:   ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت متعدد اضلاے کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایگریکلچر انکم ٹیکس کی وصولی میں ناکامی صرف 5 ڈپٹی کمشنرز اہداف عبور کرکے پنجاب کے سب سے بڑے ضلع لاہور کی ڈپٹی کمشنر صرف 16 فیصد ہی ریکوری کرسکیں ہیں۔ 

ایگریکلچرانکم ٹیکس کی وصولی میں ناکامی کی وجہ سے صرف 5 ڈپٹی کمشنرز اہداف ہی عبور کرسکے ہیں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو ایک ارب 79 کروڑ 50 لاکھ ایگریکلچر انکم ٹیکس کی وصولی کا ہدف دیا گیا، جس میں سے صرف 28 کروڑ 50 لاکھ روپے ہی وصول کرسکیں ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور ایگریکلچر انکم ٹیکس کی کم ترین وصولی میں پنجاب میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر صرف 16 فیصد ہی ریکوری کر سکیں جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 17 کروڑ 87 لاکھ کی بجائے صرف 85 لاکھ وصول کیے، 5 فیصد ریکوری ہوسکی ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے 10 کروڑ10 لاکھ کی بجائے 72 لاکھ وصول کرکے 7 فیصد ریکوری کی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک نے 6کروڑ 16 لاکھ کی بجائے 62 لاکھ، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے 3 کروڑ 47 لاکھ کی بجائے 37 لاکھ اور ڈی سی سرگودھا نے 57 کروڑ30 لاکھ کی بجائے 7 کروڑ 18 لاکھ روپے وصول کیےجبکہ گوجرانوالہ، چنیوٹ، چکوال، ساہیوال اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز سب سے بازی لے گئےگوجرانوالہ میں 105 فیصد، چنیوٹ میں 119 فیصد، چکوال میں 126 فیصد، ساہیوال میں 144 فیصد اور مظفرگڑھ میں 205 فیصد ریکوری کی۔

Watch Live Public News