ابوظبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے مرکزی بینک 3 سالہ منصوبہ کا آغاز 2023 سے کرے گا اور اس کرنسی کا نام ’ گوو کوائن‘ بتایا گیا ہے۔ اس سے پہلے مرکزی بینک مالیاتی خدمات کے شعبہ پر کام کرتے ہوئے اس کو ڈیجیٹل کرے گا۔ یاد رہے کہ 2019 میں سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے آپس میں ترسیلات زر کی غرض سے مشترکہ کرپٹو کرنسی کے آزمائشی مرحلہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ بھی خیال رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے مرکزی بینک اپنی اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے لیے باقاعدہ اعلان کر چکے ہیں۔