پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،14 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،14 جولائی 2021
وفاقی کابینہ اجلاس میں کیا کچھ ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وفاقی کابینہ اجلاس میں افغانستان ایشو، تحریک لبیک، وزراء پروٹوکول، اسلام آباد گرین ایریاء کے معاملے پر غور کیا۔ وزیر اعظم کے سیکریٹری محمد اعظم خان نے وزراء کے پروٹوکول کی رپورٹ پیش کی۔ افواج پاکستان کے لیے 15فیصد اسپشل الاؤنس کی منظوری، رینجرز اور ایف سی کو بھی شامل کیا جائے گا، تحریک لبیک پر پابندی برقرار رہے گی، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کر لیا، کابینہ سمیت تمام لوگوں سے اضافی سکیورٹی واپس لی جارہی ہے، عید کی چھٹیاں 20،21 اور22 جولائی کو ہوں گی، افغانستان میں تمام گروپوں سے رابطے میں ہیں۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد فواد چودھری کی پریس کانفرنس فاقی کابینہ میں توسیع، ق لیگ کے مونس الہی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا، وزیراعظم نے مونس الہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکزی بینک 3 سالہ منصوبہ کا آغاز 2023 سے کرے گا اور اس کرنسی کا نام ’گوو کوائن‘ بتایا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مون سون ہوائیں داخل ہو گئی ہیں۔ جس سے بلوچستان کے شمال مشرقی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشیں اگلے چار دن تک جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔