دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بچی کے تنسیخ نکاح کیلئے کیس تیار کر لیا گیا ہے۔ یہ کیس جلد لاہور کی فیملی عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ دعا زہرا کے والد سید مہدی علی کاظمی نے بیٹی کے تنسیخِ نکاح کے کیس میں اپنا وکیل تبدیل کر لیا ہے۔ فہد ایڈووکیٹ دعا زہرا کے نکاح کی منسوخی کے لئے فیملی عدالت میں ان کے والد کی طرف سے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گے سید مہدی علی کاظمی کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے تنسیخ نکاح کا دعویٰ تیار کر لیا گیا ہے۔ تنسیخ نکاح کے دعویٰ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ قانونی ضابطے مکمل کرکے ایک دو روز میں لاہور کی فیملی عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کی اصل عمر سامنے آگئی، رپورٹ عدالت میں پیش خیال رہے کہ دعا زہرا کی اصل عمر کا تعین ہو چکا ہے، جو تقریباً 15 سال بنتی ہے۔ وکیل جبران ناصر نے کہا تھا کہ دعا زہرا کی عمر کا تعین ہونے کے بعد اس کیس میں جنسی جرائم، کم سن بچیوں کی شادی اور اغوا سمیت دیگر جرائم کی تمام دفعات کو لاگو کیا جا سکتا ہے۔ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پچھلی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی عمر 17 سال بتائی گئی تھی لیکن حالیہ رپورٹ میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ اس کی عمر محض 15 سال ہے۔ https://twitter.com/MJibranNasir/status/1543838846198194180?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1543838846198194180%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F72659%2F سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر صبا سہیل نے میڈیکل رپورٹ کو سربمہر کرکے عدالت کے روبرو پیش کر دیا تھا۔ دعا زہرا کیس میں پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے میڈیکل بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے اس کا جسمانی معائنہ، خون کے ٹیسٹ، دانتوں کے ایکسرے اور ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔