آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا. آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا. ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک اسلام الدین شہید ہوئے، 34 سالہ شہید لانس نائیک اسلام الدین کا تعلق ضلع خیبر سے تھا. علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے ایریا کلیرنس آپریشن جاری ہے.