نیب لاہور نے فرح خان کو طلب کر لیا

نیب لاہور نے فرح خان کو طلب کر لیا
نیب لاہور نے فرح خان کو نوٹس جاری کر دیا. فرح خان کو ذاتی حیثیت میں 20 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے. نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرح خان 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوں. واضح رہے کہ نیب لاہور فرح خان سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری کر رہا ہے, نیب کی جانب سے فرح گوگی کے لاہور اور گوجرانوالہ میں واقع گھروں میں نوٹس ارسال کیا گیا ہے. دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف ڈیری اینڈف وڈکمپنی کے لیے سرکاری زمین کو مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت پر لیز پر لینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں فرحت شہزادی ( فرح خان) اور ان کی والدہ بشریٰ خان نے 26 نومبر 2020 کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اپنی کمپنی ‘المعیز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ’ کے نام سے کمپنی رجسٹر کرائی۔ 30 نومبر 2020 کو المعیز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر فرحت شہزادی نے فیصل آباد انڈسٹریل زون میں ساڑھے 10 ایکڑ زمین حاصل کرنے کے لئے تحریری درخواست دی۔ 15 مارچ 2021 کو فرحت شہزادی نے بتائے گئے طریقے کے تحت آن لائن درخواست جمع کرائی تاہم ضروری دستاویزات جمع نہ کرانے کی وجہ سے اسے مسترد کردیا گیا۔ 5 اکتوبر 2021 کو فرحت شہزادی نے تیسری مرتبہ زمین کے لئے درخواست دی۔ 29 اکروبر کو زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی جب کہ 6 دسمبر کو الاٹمنٹ لیٹر بھی جاری کردیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فرح خان نے سرکاری افسران کےساتھ مل کرکم قیمت پر زمین لیز پر لی، حاصل کی گئی زمین کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق 60 کروڑ روپے بنتی تھی لیکن یہ زمین صرف 8 کروڑ روپے میں لیز پر حاصل کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔