پنجاب حکومت نے 3 صوبائی وزراء کے استعفے منظور کرلیے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا نوٹیفکیشن جاری . وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی منظوری کے بعد استعفی منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا. چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے نوٹیفکیشن جاری کردیے. نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک احمد خان، سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق کا استعفی منظور کر لیا گیا . خواجہ سلمان رفیق کا استعفی سات جولائی کو منظور کیا گیا ، صوبائی وزیر خزانہ کے عہدے سے اویس لغاری کا استعفی 11جولائی کو منظور کیا گیا ، صوبائی وزیرقانون کے عہدے سے ملک احمد خان کا 12جولائی سے استعفی منظور کیا گیا.