ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل، پاکستان کا انڈیا کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل، پاکستان کا انڈیا کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف
سورس: Google

ویب ڈیسک: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز  2024 کے فائنل میں پاکستان چیمپیئنز نے انڈیا چیمپیئنز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپیئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا,پاکستان چیمپئنز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 156 رنز بنائے۔

پاکستان چیمپئنز  کی جانب سے شعیب ملک نے 41، کامران اکمل نے 24 اور  صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے۔ مصباح الحق  نے 18 اور شرجیل خان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان یونس خان اور  عامر یامین 7 ،7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سہیل تنویر 19 اور شاہد آفریدی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو با آسانی 68 رنز سے شکست دی تھی۔


دونوں ٹیموں کے درمیان  کھیلا جانے والا فائنل میچ  جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News