سابق شوہر اور میں نے ڈنر پر طلاق کا فیصلہ کیا تھا، حبا علی خان

سابق شوہر اور میں نے ڈنر پر طلاق کا فیصلہ کیا تھا، حبا علی خان
سورس: Google

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اور اُن کے سابق شوہر نے ڈنر کرتے ہوئے باہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران حبا علی خان نے کہا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی اور پھر کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لے لیا تھا۔

حبا علی خان نے کہا کہ اسی دوران میرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نے اداکاری کی دُنیا سے مزید وقفہ لے لیا تھا لیکن کچھ ہی عرصے بعد شوہر سے میری علیحدگی ہوگئی تھی اور پھر میں طلاق کے بعد لوگوں کے طعنے سُن کر ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے سابق شوہر میں کوئی بُرائی نہیں تھی، وہ بہت اچھے انسان تھے لیکن ہمارے ذہن نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ لیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اور میرے سابق شوہر رات کا کھانا کھا رہے تھے تو اُس وقت ہم نے طلاق کا حتمی فیصلہ کیا تھا، ہم نے کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے کے بغیر خوشی خوشی یہ فیصلہ لیا۔

حبا علی خان نے کہا کہ اب مجھے طلاق کے فیصلے پر پچھتاوا ہوتا ہے، میں سوچتی ہوں کہ مجھے شادی ہی نہیں کرنی چاہیے تھی اور اگر شادی کرلی تھی تو وہ نبھانی چاہیے تھی، لڑائی تو ہر رشتے میں ہوتی ہے، مجھے تھوڑا برداشت کرلینا چاہیے تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی ہوں اور کہتی ہوں کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد مجھے اپنے اندر برداشت پیدا کرنی چاہیے تھے، اگر کسی شخص میں چار چیزیں اچھی ہیں اور دو خراب ہیں تو کیا ہوا، مجھے سمجھوتہ کرنا چاہیے تھا۔

Watch Live Public News