گھوٹکی ( پبلک نیوز) ڈہرکی کے قریب تیز رفتار مزدا الٹ گیا۔ مزدا الٹنے کے باعث تین افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد لاشوں ڈہرکی پولیس نے ڈہرکی ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد شناخت تلہار کے رہائیشی شوکت علی مظہر اور عمیر ہوئی ہے۔
زخمی شخص کا کہنا ہے کہ تلہار سے مویشی لیکر پنجاب کے شہر حافظ آباد جا رہے تھے، ڈہرکی کے قریب تیز رفتار کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاع ملتے ہے موقع پر پہنچے ہیں زخمیوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ڈرائیور کو نیند آنے باعث حادثہ پیش آیا ہے ۔