لاہور شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل رات کو جاری

لاہور شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل رات کو جاری

لاہور ( پبلک نیوز) شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل رات کو جاری ہے۔ لاہور مستی گیٹ میں ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچے خضر حیات ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈور پھرنے سے مصوم بچہ موقعہ پر ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر محمد زاہد نواز کو معطل کر دیا کردیا۔ ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی علی اختر سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

ڈی آئی جی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔ غفلت کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہر شہری اپنے گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے، خونی شوق کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔ کٹی پتنگ کی ڈور کسی کی زندگی کی ڈور کاٹ سکتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔