آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع کوٹلی اندھیرے میں ڈوب گیا

آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع کوٹلی اندھیرے میں ڈوب گیا

کوٹلی ( پبلک نیوز) سخت گرمی میں بجلی کی بندش جاری پچھلے 48 گھنٹوں سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع کوٹلی اندھیرے میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق بچے بڑے بزرگ تاجر سخت پریشان محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی گرڈ اسٹیشن میں بڑا فالٹ۔ گرڈ اسٹیشن میں بڑا فالٹ ہونے کی وجہ سے بجلی کی بندش ہوئی 40 سالہ پرانی مشینری فالٹ کا باعث بنی۔

گرڈ اسٹیشن پر آئیسکو کی ٹیم کا کام جاری نیا ٹرانسفارمر گرڈ اسٹیشن میں نصب کیا جائے گا جس پر 3 دن لگ سکتے ہیں تاکہ یہ مسئلہ دوبارہ نہ ہو جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف آئیسکو کا کہنا تھا کہ گرڈ اسٹیشن پر جو فیڈر اس وقت چل رہے ہے اس سے شیڈول کے مطابق بجلی جاری کر کے مخلتف ایریا کو دی جائے گی تاکہ گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کم سے کم ہو ۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔