ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک:پنجاب حکومت متعدد افسران کےتقررو تبادلے کردیے،پنجاب حکومت نےڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل پنجاب عبد الشکور کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ منصور احمد کو ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل تعینات کردیا گیا۔

ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ مائنر اعجاز جوئیہ کو او ایس ڈی کردیا ،ڈپٹی سی او سوشل پروٹیکشن حیدر عباس کی خدمات ڈی جی مائیز کے سپرد کردیں ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب پشاور میں مصور خان معاون برائے محکمہ جنگلات ، نیک محمد معاون ریلیف مقرر،محمد سہیل آفریدی معاون سی اینڈ ڈبلیو اور ہمایون کو جیل خانہ جات کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

Watch Live Public News