ویب ڈیسک:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا پولیس کی فیملیز سے ملاقات،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی غمزدہ فیملیز کو دلاسہ دیا۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی غمزدہ فیملیز کو دلاسہ دیا،آئی جی پنجاب کا کہناتھا ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کوئی بھی چیز ملک و قوم کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتی،شہدا کے اہل خانہ ہماری فیملی ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے، کفالت ہماری ذمہ داری ہے۔
شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، کچہ کے ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔