ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری ،مہلک وائرس نے مزید46 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد13ہزار 476 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 338 نئے کیس رپورٹ،فعال کیس 19 ہزار 746 ہوگئے، 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحت یاب بھی ہوچکےصادق سنجرانی دوسری بارچیئرمین سینیٹ بن گئے،حکومتی امیدوارکو48 ووٹ پڑے، پی ڈی ایم کے یوسف رضاگیلانی42ووٹ لے کرپیچھےرہے،98 ووٹوں میں یوسف گیلانی کے 7 مسترد ہوگئے،ایک بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی گئیحکومتی امیدوارمرزاآفریدی بھی کامیاب ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب،54ووٹ لیکرعبدالغفورحیدری کوشکست دےدی،اپوزیشن کےامیدوارنے44ووٹ حاصل کئے،کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا ۔فاروق ایچ نائیک نے ایوان میں یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مستردہونےکوچیلنج کردیا،کہا کہیں نہیں لکھاکہ مہرصرف خانےکےاندرلگانی چاہیے،پریزائیڈنگ افسرپر جانبداری کا الزام،حکومتی ایجنٹ محسن عزیز نے کہا واضح لکھا ہواہےکہ نام کےسامنےمہرلگائیںیوسف رضاگیلانی حقیقت میں چیئرمین سینیٹ بن چکےہیں،پرایزئیڈنگ افسرنےحکومت کے ساتھ مل کرسازش کی،بلاول بھٹوکہتےہیں،امیدہےحکومت کی الیکشن چوری پرعدالت سےانصاف ملےگا۔