پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،13 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،13 مارچ 2021
کورونا کی نئی لہر سے حالات بگھرنے لگے، بڑھتے کیسز کے پیش نظرلاہور، راولپنڈی اور گجرات کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ، لاہور کے 16، راولپنڈی کے4اور گجرات کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافہ، پشاور کے مختلف علاقوں میں آج شام سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی، اشیائے خورو نوش،تندور، میڈیکل اور جنرل اسٹورز کھولے جا سکیں گے۔ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری ،مہلک وائرس نے مزید46 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد13ہزار 476 تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 338 نئے کیس رپورٹ،فعال کیس 19 ہزار 746 ہوگئے، 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحت یاب بھی ہوچکے۔وزیراعظم کی صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد، کہتے ہیں خوشی ہے کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کو عہدے ملے، ماضی میں نظرانداز علاقوں کو قومی دھارے میں لانا پالیسی ہے۔صادق سنجرانی دوسری بارچیئرمین سینیٹ بن گئے،حکومتی امیدوارکو48 ووٹ پڑے، پی ڈی ایم کے یوسف رضاگیلانی42ووٹ لے کرپیچھےرہے،98 ووٹوں میں یوسف گیلانی کے 7 مسترد ہوگئے،ایک بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی گئی۔

Watch Live Public News