رونالڈودنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

رونالڈودنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے
37 سالہ فٹبالر رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ان کے گولز کی تعداد 807 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے اور وہ اب تک 807 گول کر چکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نےیہ کارنامہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ٹوٹنھم کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ہیٹ ٹرک کر کے سرانجام دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ رونالڈو13 برسوں میں ہر سال ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔انہوں نے ٹوٹنھم کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 59 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ فیفا کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز آسٹرین چیک فاروڈر جوزف بیکن کو حاصل تھا، جن کے گولز کی تعداد 805 تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔