انگلینڈ کیخلاف قومی اسپنرز کی تباہ کن باؤلنگ، آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی

انگلینڈ کیخلاف قومی اسپنرز کی تباہ کن باؤلنگ، آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی
کیپشن: پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی آدھی ٹیم 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی

ویب ڈیسک: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی آدھی ٹیم 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گری جب زیک کرالی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری، اولی پوپ کو 3 رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کیا جبکہ مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری، جب جو روٹ 5 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار ہوئے۔

انگلینڈ کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 98 رنز پر گریں، بین ڈکٹ 52 اور ہیری بروک 5 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 3 اور نعمان علی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطابق ہو جاتا ہے، کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے.

شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کپتان شان مسعود، کامران غلام اور سعود شکیل پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ، ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس اور جمی اسمتھ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کا کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔

Watch Live Public News