”کانپیں ٹانگ“ سپرجنرل اسٹور بھی کھل گیا

”کانپیں ٹانگ“ سپرجنرل اسٹور بھی کھل گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں کانپیں ٹانگ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کانپیں ٹانگ کے نام سے پاپڑ بھی بازار میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا. اسلام آباد میں اپنے جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہے گئے جملے " کانپیں ٹانگ رہی ہیں"پر شعر و شاعری، میمز اور لطیفے بننے کے بعد اب اس اُلٹے ہی مگر دلچسپ لفظ پر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا ہے۔ جس طرح پاکستان میں ہرمشہور ڈرامے، کردار کے نام پر پاپڑ اور نسوار ملنا شروع ہو جاتی ہے ویسے ہی اب بلاول بھٹو کی جانب سے ادا کیے گئے اس لفظ پر کریانہ جنرل اسٹور کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں کانپیں ٹانگ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اتنا ہی نہیں اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کانپیں ٹانگ کے نام سے پاپڑ بھی بازار میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے. دوسری جانب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جہاں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے نت نئے اور منفرد پوسٹرز دیکھنے میں آ رہے ہیں وہیں ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بھی ایک نعرہ سنا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم فیلڈنگ کر رہے ہیں اور اسی دوران اسٹیڈیم میں ایک نعرہ گونجتا ہے کہ وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جسے سن کر بابر بھی ہنس پڑتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔