پاک فوج  کیجانب سےشمالی وزیرستان میں "علم ٹولو دہ پارہ" مہم کاآغاز

کیپشن: پاک فوج  کیجانب سےشمالی وزیرستان میں "علم ٹولو دہ پارہ" مہم کاآغاز

پبلک نیوز:   پاک فوج  کی جانب سے جنوری  2024 میں شمالی وزیرستان کی  تحصیل سپن وام اور شیواہ میں علم ٹول دہ پارہ مہم کا آغاز کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مہم کا مقصد سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے،پہلے مرحلے میں تعلیمی سروے کا انعقاد کرایا گیا جس کے نتیجے میں2027 بچوں کی نشاندہی کی گئی۔

دوسرے مرحلے میں پاک فوج نے سول انتظامیہ اور مقامی مشران کے تعاون سےجامع آگاہی مہم کا آغاز کیا،آگاہی مہم کو موثر بنانے کیلئے پشتو زبان میں دستاویزی فلم بھی بنائی گئی، دستاویزی فلم سے مقامی سطح پر  تعلیمی شعور کو بیدار کیا گیا۔

مہم کے تیسرے مرحلے میں آوٹ آف سکو ل چلڈ رن کے داخلے کا آغاز کیا گیا،جس کے نتیجےمیں اب تک 332 آوٹ آف سکول چلڈرن کا کامیابی سے داخلہ کرایا گیا،علم ٹودہ پارہ مہم کے ذریعے  ہر فرد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروانا پاک فوج کا عزم ہے ۔