(ویب ڈیسک ) سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔پابندی کا اطلاق تمام سکولوں پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کردی۔پنجاب اسمبلی میں پیش پاس ہونے والی قرارداد کی روشنی میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر سکولوں میں موبائل استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے،طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دیں۔
مراسلہ کے مطابق شخصیت کی ڈویلپمنٹ والی سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں۔