ویب ڈیسک: ایران میں جاری جنگ اور توانائی کے بحران کے پیش نظر وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں اب مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
حکومت بلوچستان نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات 31 مارچ تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شاہد رند کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع قومی سطح پر کیے گئے فیصلوں کے تناظر میں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صورتحال کا مسلسل اور باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور حالات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل بروقت طے کیا جائے گا۔
معاون خصوصی نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ تعطیلات کے دوران بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں معاونت کریں، اور حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔