سعودی عرب میں سعودی۔ پاک ٹیک نمائش کا انعقاد

پبلک نیوز: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی  (Leap 2024 Saudi-Pak Tech Exhibition) میں 74 کمپنیوں اور 800 مندوبین نے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی نمائندگی کی ۔

تفصیلا ت کے مطابق اس ہائی پروفائل فورم کا انعقاد پاکستان سوفٹ ویئر ہاؤسسز ایسوسی ایشن  (P@sha) نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ(PSEB) اور ریاض میں  پاکستانی سفارتخانےکے تعاون سے کیا۔

رواں سال اس میگا عالمی ایونٹ میں 183 ممالک سے 172,000 شرکاء نے حصہ لیا۔نمائش میں پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری کا پویلین توجہ کا مرکز تھا جس کا دورہ دنیا بھر سے آئی، آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندؤں نے کیا۔

پویلین  کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور  چیئرمین(P@sha)زوہیب خان نے کیا۔

پاکستانی سافٹ وئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں  نے ریاض میں جاری ٹیک نمائش کے دوران سعودی عرب اور دیگر ممالک کی معروف فرموں کے ساتھ کئی معاہدے بھی کیے۔

گزشتہ سال ہونے والی LEAP 2023 نمائش میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے 9 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی تھی جبکہ  B2B میچ میکنگ میں 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی لیڈز حاصل کیں۔

پاکستانی سفیر نے کہاکہ سعودی۔ پاک ٹیک نمائش میں اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی فرموں کی موجودگی آئی ٹی کے شعبے میں مشرق وسطیٰ کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے امکانات کو واضح کرتی ہے۔

Watch Live Public News