واٹس ایپ نے آئی فونز  صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے آئی فونز  صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک )  معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس صارفین کیلئے پاس کیز کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ   واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرایا تھا  تاہم اب اسے آئی او ایس کا بھی حصہ  بنا دیا گیا ہے۔جس کی بدولت آئی فون صارفین اب واٹس ایپ پر بغیر پاس ورڈ کے لاگ ان ہو سکیں گے۔

پاکس کیز کیا ہے؟

پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان  ہوتا ہے ، یہ پاس ورڈ سے زیادہ محفوظ ہونگی کیونکہ  یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔ایک پاس کی خود کار طور پر بنتی ہے اور اسے دوبارہ استعمال بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

اس فیچر  کو ایسے علاقوں میں با آسانی استعما ل کیا جا سکے گا جہاں سیلولر سروس خراب ہوتی ہے مگر انٹربیٹ تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ: 

سب سے پہلے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ   آئی فون میں واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن موجود ہو۔پھر واٹس ایپ کی سیٹنگز کو اوپن کریں ، اس میں اکاؤنٹ سیکشن پر جا کر پاس کیز کے آپشن کو سلیکٹ کرکے کریٹ پاس کی (Create a Passkey)  پر کلک کریں ۔

اس کے بعد اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کریں جس کے مطابق آپ آئی فون پاس کوڈ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی کو پاس کی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

Watch Live Public News