وزیراعظم شہباز شریف کی ولی باغ آمد، اسفندیار ولی کی شریک حیات کی وفات پر اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کی ولی باغ آمد، اسفندیار ولی کی شریک حیات کی وفات پر اظہار تعزیت
کیپشن: Prime Minister Shehbaz Sharif's arrival at Wali Bagh, expressing condolences on the death of Isfandiar Wali's spouse

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین و وفاقی وزراء ولی باغ چارسدہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے اسفند یار ولی کی شریک حیات کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ 

وفد نے اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار، انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News