نارتھ ناظم آباد میں بچوں کی گمشدگی کا معاملہ، لاپتا ہونیوالے دونوں بچے مل گئے 

 ویب ڈیسک: کراچی سے لاپتا ہونے والے دونوں کمسن بچے مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او حیدری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گم شدہ بچے مل گئے ہیں ۔بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ 

بچوں کو ایس ایس پی آفس منتقل کیا جارہا ہے۔

بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد بچوں کو حیدری چھوڑکر چلے گئے ، مجھے پرائیوٹ نمبر سے فون آیا ، بچوں کی بازیابی کی اطلاع بھائی کو دی ہے  اب بھائی پولیس اور رینجرز کے ہمراہ موقع پر اس جگہ گئے اور بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 

دونوں بچوں  کی تصاویر بھی  سامنے آگئ ہے ۔ بچوں کو بازیابی کے بعد ایس ایس پی آفس منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایان اور انابیہ گذشتہ رات  لاپہ ہوئے تھے۔

پاکستان رینجرز (سندھ)نے اغواء برائے تاوان  کی  واردات کو ناکام بنا دیا۔

مورخہ 12 مارچ 2024 کوکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے کم عمر بہن بھائی ایان اور انابیہ   لاپتہ ہو گئے تھے۔

بچوں کی والدہ کو اغواء برائے تاوان کی بیرون ملک سے کال موصول ہوئی۔

 اغواء کاروں  کی جانب سے  10 لاکھ روپے  تاوان  کی ڈیمانڈ کی گئی۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے  اطلاع ملتے ہی جدیدتکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بچوں کا سراغ لگا لیا۔

اغواء کار گرفتاری سے بچنے کے لیے بچوں کو کراچی کے علاقے حیدری میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو اپنی تحویل میں لے کروالدین کے حوالے کر دیا۔ نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد مل جانے والے بچوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے کہ جس میں بچوں کو فلیٹ سے بھاگ کر جاتے ہوئے با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News