ویب ڈیسک: شناختی کارڈ بنانے والوں کے لئے اہم خبرآگئی، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے نیا نارمل، ارجنٹ اور ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق CNIC یا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ایک منفرد شناختی نمبر ہے جو ہر پاکستانی شہری کو جاری کیا جاتا ہے، نادرا کی طرف سے تیار کردہ بنیادی شناختی دستاویز میں لوگوں کی بائیو میٹرک تفصیلات جیسے فنگر پرنٹس اور آئیرس اسکین شامل ہیں جن میں آبادیاتی تفصیلات جیسے گھر کا پتہ اور تاریخ پیدائش شامل ہے۔
CNIC شناخت کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے اور اس لیے تمام شہریوں کے لیے ایک ہونا بہت ضروری ہے۔مختلف گیٹگری کےشناختی کارڈ بنانے کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ رواں ماہ سے لاگو ان قیمتوں میں نارمل شناختی کا 750 روپے میں جبکہ ارجنٹ کی فیس 1500 وصول کی جائے اس کے علاوہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لئے2500 روپے چارج کئےجائیں گے۔
اس کے علاوہ نیا شناختی کارڈ کے حصول کے لئے نادرا سنٹر یا نادرا کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں، سمارٹ قومی شناختی کارڈ کےلئےقومی شناخت کی ویب سائٹ پر جا کر پروسس کو فالو کریں اور کارڈ آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچ جائے گاتاہم آپ ویب سائٹ کے ذریعے نئے کارڈ کے لئے درخواست نہیں دے سکتے۔