(ویب ڈیسک ) پارلیمنٹ اجلاس سے قبل سنی اتحاد کونسل اراکین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج میں سنی اتحاد کونسل اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اراکین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر اراکین اسمبلی احتجاج میں موجود ہیں۔
اراکین کی جانب سے بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔اراکین نے مطالبہ کیا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔