مظفر آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کے لئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں ۔ اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا ۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے، جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہنا تھا کہ کا یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کر رہا ہے جو دشمن بھی نہیں کر سکتا ہے ، سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔