پی ٹی آئی کے لوگوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں،شیری رحمان

پی ٹی آئی کے لوگوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں،شیری رحمان
وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی، ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگایا گیا ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو ریاست اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران نیازی کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز والد کو ملنے گئیں تو ان کو گرفتار کرلیا گیا، منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔ شیری رحمان نے کہا کہ عدلیہ اور تحریک انصاف کا ایک گٹھ جوڑ بن چکا یہ صاف نظر آرہا ہے، ان کی یہ فلم اب مزید نہیں چل سکتی اب حکومت بھی اپنا ٹریلر چلائے گا، عدل کا جھکاؤ نظر آرہا ہے ایک ساتھ 9 کیسز میں ریلیف دیا گیا، حکومت نے تہیہ کیا ہے اب کسی کو کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہمارا میسیج ہے ملک کو جلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔