پی ڈی ایم موسمی بیماری ہے ہرسردیوں میں نکلتی ہے، پرچی چیئرمین بھی آج کل مہنگائی پر بات کررہے ہیں، مراد سعید کہتے ہیں اپوزیشن چور، نااہل اور کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے، یہ سٹرکوں پر آنے کےلیے تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں، عمران خان نے گلگت بلتستان اور کشمیر کا الیکشن جیتا، آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ خیبرپختونخواہ کارکردگی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے، عمران خان نے اقتدار میں آکر غریب آدمی کی بہتری کے لیے فیصلے کیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کرک میں جلسے سے خطاب، کہا کرک کل بھی عمران خان کا تھااورآئندہ بھی رہے گا، اشیاء درآمد کرنے سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ہماری اتحادی جماعت ہے، پنجاب میں ہمیشہ مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اتحادی جماعت کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلے ہیں، آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے، مسلم لیگ ق کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن کے تحت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنائیں گے۔ پنجاب حکومت اچھا کام کررہی ہے، تعلیمی ادارے اور اسپتال بن رہے ہیں، فرخ حبیب کہتے ہیں پنجاب میں 10 سال کیٹ واک وزیراعلیٰ رہے، شہبازشریف شوبازیاں کرتے تھے، عثمان بزدار کام کرتے ہیں، آر اور پار والے آج کل خوار ہورہے ہیں، اتحادیوں کے تحفظات سامنے آئے تو انہیں دور کریں گے، ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ بزدار کے نئے پرچی ترجمان نوکری پکی کرنے کےلئے اچھل کود کررہے ہیں، ترجمان ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں فیاض چوہان آپ کے نیچے سے دوبارہ کرسی کھینچنے کےلئے تگ ودو کررہا ہے، پی ڈی ایم کی فاتحہ پڑھنے والے خود تابوت میں بند ہونے جارہے ہیں، ٹھگوں کا ٹولہ غریب کی منہ سے نوالہ چھین کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کررہا۔