پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اوگرا قیمتوں کے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔