میڈیا اتھارٹی سمیت 15نکاتی ایجنڈہ، کابینہ اجلاس کل ہو گا

میڈیا اتھارٹی سمیت 15نکاتی ایجنڈہ، کابینہ اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ کابینہ میں صحافیوں کے احتجاج اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معاملہ پر بات چیت کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ کابینہ ہیوی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غور دے گی۔ ایرانی گاڑیوں کی ڈیوٹی سے متعلق کابینہ میں سمری پیش کی جائے گی۔ کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں سے متعلق مجوزہ سمری پر غور کرے گی۔ ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیرمین اور ارکان کی تنخواہوں و مراعات کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نادرا کے پانچ رکنی بورڈ کی نامزدگی منظوری دے گی۔ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کے مسودہ کی منظوری دی جائے گی۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے سیکیورٹی سے متعلق امور کا ایجنڈا پیز کیا جائے گا۔ ایف بی آر کا ڈیٹا بینک کےممکنہ طور پر ہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجنسی نافذ کرنےکے طریقہ کار طے ہوگا۔ پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ رویت ہلال سے متعلق قانون سازی پر کابینہ میں بحث ہوگی۔ کابینہ کمیٹی قانون سازی مقدمات کی سمندر پار پاکستانیوں کی سمری منظوری دے گی۔ دیا میر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو پر بات ہوگی۔ کابینہ کمیٹی نجکاری کے دس اگست کے فیصلوں میں ترمیم کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔ کابینہ ای سی سی اور ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔